تمام ساتھیوں کے لئے میری جانب سے سلام محبت و اشتیاق
اُمید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گئے بندے کو وسیم بیگ کہتے ہیں میری عمر 22 سال ہے اور شوقیہ طور یا پھر اتفاقیہ طور پر بلاگنگ کی دنیا میں آمد ہوئی تھی لیکن پھر مجھے قلم کا سہارا لینے کی عادت سی ہو گئی ویسے پیار بھی بولیں تو کچھ غلط نہ ہو گا .میرا آبائی گھر پاکستان ہے،لیکن طویل عرصے سے دیار غیر میں رہائش پذیر ہوں ویسے میں کوئی کالم نگار یا افسانہ نگار تو نہیں ہوں لیکن پھر بھی آج کل میری تحریروں کو وقتا فوقتا اخبارات میں جگہ ملتی رہتی ہے اور فرقت کہ لمحوں میں شاعری کا بے حد شوق رکھتا ہوں واجبی سی تعلیم عام سی شکل و صورت (الحمداللہ) اور شوق ہے،لگن ہے اچھے لفظ باٹنے کی ، اپنے حصے کا دیا جلانے کی اور جنون ہے، کچھ کر دیکھانے کا اور وقت کو بے کار کرنے سے بہتر ہے کہ کسی کو دے دیا جائے سو میں اپنا وقت ان لوگوں کے نام وقف کردیتا ہوں جو اس میرے پیارے پاکستان میں ایک بھی پھول خوشی اگا سکیں،،اور میں امید کرتا ہوں آپ سب بھی میرے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور آپ سب سے بُہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا، باقی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوشیان ، کامیابیاں ، اور دلی سکون عطاء کریں اور انشا الله اب تو ملاقات ہوتی رہے گی ۔ الله حافظ